Aaj TV - Sports

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے 30 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے کر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

اسلام آباد نے ایلکس ہیلز اور صاحبزادہ فرحان کی دھواں دار اننگز کی بدولت کراچی کنگز کو جیت کے لیے 252 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا، جواب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی، اسلام یونائیٹڈ کے اوپنرز ایلکس ہیلز اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور اپنی دھواں دار بیٹنگ سے کراچی کنگز کے بولرز کے چھکے چھڑا دیے اور محض 11 اوورز میں 150 رنز بنا ڈالے۔

صاحبزادہ فرحان آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹر تھے جو 41 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

صاحبزادہ فرحان کے آؤٹ ہونے کے بعد نئے آنے والے بیٹر راسی وینڈر ڈوسن پچ پر نہ ٹھہر سکے اور 7 گیندوں پر محض ایک رنز بنا کر چلتے بنے تاہم دوسرے اینڈ سے ایلکس ہیلز کے فلک بوس چھکوں کا سلسلہ جاری رہا۔

172 رنز کے مجموعی اسکور پر سلمان علی آغا بھی پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد کپتان شاداب خان نے برق رفتاری سے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

ایلیکس ہیلز نے محض 35 گیندیں کھیل کر 88 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

اس موقع پر شاداب خان نے اسکور کو تیزی سے آگے بڑھایا، وہ 19 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ حیدرعلی 19 اور بین وارشس 10 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بناکر پہاڑ کھڑا کردیا اور کراچی کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے میرحمزہ، خوشدل شاہ اور عامر جمال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کراچی کننگز کی اننگز

252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے ٹم سائفرٹ اور ڈیوڈ وارنر نے 56 رنز کا آغاز فراہم کیا، کپتان ڈیوڈ وارنر نے 28 گیندوں پر 43 رنز بنا کر سب سے کامیاب بیٹر رہے، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں کنگز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں اور  114 پر 8 وکٹیں گرنے کے بعد عباس آفریدی اور عامر جمال نے کچھ مزاحمت کی۔عباس آفریدی 34 اور عامر جمال 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ ٹم سیفرٹ 26، عرفان خان 14 رنز بناسکے۔

اس طرح کراچی کنگز کی پوری ٹیم 19ویں اوورز میں 172 پر ڈھیر ہوگئی اور اسلام آباد نے 79 رنز کے بڑے مارجن سے یہ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 4، سلمان ارشاد نے 3 اور عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سلمان علی آغا ایک وکٹ لے سکے۔

میچ کا ٹاس

قبل ازیں راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے میچ جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں ایلیکس ہیلز، صاحبزادہ فرحان، راسی وینڈر ڈوسن، سلمان علی آغاز، حیدر علی، محمد غازی غوری ( وکٹ کیپر) شاداب خان ( کپتان )، بین وارشس، عماد وسیم، سلمان ارشاد اور ٹیمل ملز ہیں۔

کراچی کنگز اسکواڈ

کراچی کنگز کی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر ( کپتان ) جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ آج کا میچ پی ایس ایل 10 میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا دن مقررکیا گیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ خصوصی پنک رنگ کی کٹ کے ساتھ میدان میں اُتری جبکہ کراچی کنگز پنک رنگ کی کیپ پہن کر میچ میں شریک ہوئی۔

اس فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائر ون میں ٹاپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز کے مد مقابل ہوگی جبکہ  تیسرے نمبر پر موجود کراچی کنگز ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کرے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5  میچ لگاتار جیتنے کے بعد اگلے 4 میچ ہارے ہیں، باہمی مقابلوں میں اسلام آباد کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیمیں 21 بار آمنے سامنے آئیں، 17 جیتے ہیں جبکہ کراچی 4 میچز میں فاتح رہا ہے۔