Aaj TV - Pakistan

چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ؛ فضائی دفاعی صلاحیتوں میں مکمل تکنیکی تعاون کی یقین دہانی
چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں ان کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی، جس میں دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے پاک فضائیہ کے بے مثال آپریشنل مہارت کی تعریف کی، چینی سفیر نے چین کی طرف سے  فضائی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے مکمل تکنیکی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایئر چیف نے پاکستان کو دفاعی جدت سے ہم کنار کرنے، تکنیکی ترقی پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ سربراہ پاک فضائیہ نے بھرپور حمایت اور غیر متزلزل دوستی ، پاکستان کو دفاعی جدت سے ہم کنار کرنے، تکنیکی ترقی پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے دفاعی تعاون اور خطے میں ابھرتے جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر گفتگو کی، ملاقات میں علاقائی سلامتی کے لیے آپریشنل تیاری کو برقرار رکھنے کی ضرورت اور دونوں اطراف سے چیلنجوں کا جواب دینے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

چینی سفیر سے ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین تاریخی اور لازوال تعلقات قائم ہیں، یہ تعلقات علاقائی امن و استحکام  کی مشترکہ خواہشات کا مظہر ہیں۔ ایئر چیف نے دونوں ممالک کو ”آئرن  برادرز“ کا نام دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے اس امر پر زور دیا کہ چین اور پاکستان کے روابط گزشتہ دہائیوں میں بہت مضبوط ہوئے یہ تعلقات مستقبل میں باہمی تعاون اور شراکت داری کے ذریعے مزید تقویت پائیں گے۔

دونوں رہنماؤں  نے ابھرتے ہوئے خطرات کے مقابلے میں مشترکہ جوابی کاروائیوں پر زور دیا اور وسیع پیمانے پر مشترکہ آپریشنل مشقوں اور کثیرالجہتی فریم ورک پر بھی اتفاق کیا۔

چینی سفیر نے مشرقی محاذ پر حالیہ مڈبھیڑ کے دوران پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی جانب سے پیش کردہ بے مثال آپریشنل مہارت کی تعریف کی، چینی سفیر نے اس فتح کو پاک فضائیہ کے اعلیٰ معیار اور قومی دفاع کے اس کے غیر متزلزل عزم سے منسوب کیا۔

جیانگ ژی ڈونگ نے مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور دشمن کی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے، پاک فضائیہ کی جانب سے چینی ساختہ آلات اور ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر اس کی  تعریف کی۔

چین کے سفیر نے قومی مفادات کے تحفظ اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے خود انحصاری اور مقامی صلاحیتوں کے استعمال پر پاک فضائیہ کی آپریشنل کارکردگی کو سراہا اورپاک فضائیہ  کی موجودہ قیادت کی تزویراتی ذہانت کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے چین کی طرف سے  فضائی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے مکمل تکنیکی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔