Aaj TV - Pakistan

بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے، عاصم افتخار کا اقوام متحدہ میں اظہار تشویش
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے، جو خطے کے امن اور استحکام کے لیے شدید خطرات پیدا کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی بحری سلامتی سے متعلق مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ ایک بڑی طاقت غیر محدود علاقائی بالادستی کے خواب دیکھ رہی ہے، جو بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر مکمل غلبہ حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

سفیر عاصم افتخار نے خبردار کیا کہ بھارت نہ صرف اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو آگے بڑھا رہا ہے بلکہ وہ اپنے پڑوسی ممالک کو علاقائی بحری سلامتی کے ڈھانچوں سے بھی دانستہ طور پر خارج کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دریاؤں کو ہتھیانے اور انہیں بطور ہتھیار استعمال کرنے کی روش بھی اپنا رہا ہے، جو بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور علاقائی آبی تعاون کے اصولوں کے منافی ہے۔

پاکستانی مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا نوٹس لے اور خطے میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرے۔