Aaj TV - World

مکہ مکرمہ میں حج سیزن کے دوران پہلی بار روبوٹک سرجری کی سہولت فراہم
مکہ مکرمہ میں حج سیزن کے دوران کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے طبی خدمات میں ایک نئی پیش رفت کرتے ہوئے پہلی بار روبوٹک سرجری کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ ہیلتھ کمپلیکس میں روبوٹک سرجری کے دائرہ کار کو وسعت دی گئی ہے جس کے تحت اب سینے کے پیچیدہ آپریشنز سمیت دیگر اہم سرجریاں انجام دی جا رہی ہیں۔

اس جدید سہولت کے ذریعے مختلف اقسام کے ٹیومرز، یورولوجیکل آپریشنز اور اعضا کی پیوند کاری جیسے حساس آپریشنز انجام دیے جا رہے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق روبوٹک سرجری میں جدید ترین نظام استعمال کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف آپریشن زیادہ محفوظ ہوتے ہیں بلکہ ان میں درکار وقت بھی روایتی سرجری سے کہیں کم ہوتا ہے۔

عازمین حج پرمٹ کیسے حاصل کریں؟ پلیٹ فارم لانچ کردیا گیا

روبوٹک سرجری کے دوران تھری ڈی کیمروں کی مدد سے انتہائی باریک بینی سے کام کیا جاتا ہے جس سے نہ صرف زخم کا سائز کم ہوتا ہے بلکہ مریض کی صحت یابی کا عمل بھی تیز ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر سینے کی روایتی سرجری میں جہاں 10 سینٹی میٹر تک کا چیرا لگایا جاتا ہے وہیں روبوٹک سرجری میں صرف ایک سینٹی میٹر کے چھوٹے سوراخ سے ہی آپریشن ممکن ہوتا ہے۔

اس پیش رفت سے مکہ مکرمہ میں آنے والے زائرین کو کافی فائدہ پہنچے گا۔