Aaj TV - Pakistan

لاہور: پولیس کی کارروائی، بچیوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
لاہورمیں  گرین ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مدرسہ سے تعلیم حاصل کر کے باہر آنے والی بچیوں کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے اوباش نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے صرف 12 گھنٹوں میں ملزم کی شناخت اور گرفتاری ممکن بنائی۔

پولیس کے مطابق ملزم حمزہ کو ٹاؤن شپ کے بلاک تھری، سیکٹر C-1 سے گرفتار کیا گیا۔ واقعے کی سنگینی کے پیش نظر اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

لاہور: اسلام پورہ پولیس کی کارروائی، باپ بیٹے کا ’سنیچر گینگ‘ گرفتار

عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا پر پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا جا رہا ہے، جبکہ لاہور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی میں پولیس سے تعاون جاری رکھیں تاکہ معاشرے میں محفوظ اور پرامن ماحول قائم کیا جا سکے۔