Aaj TV - Pakistan

پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع
کستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔

پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون 2025ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئر لائنز یا آپریٹرز کے زیرانتظام کوئی بھی پرواز پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکے گی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستانی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردیتی تھی۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو ایک ماہ میں 800 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ، پابندی مزید برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے جس کا اعلان آج یا کل متوقع ہے ، جس کے بعد نوٹم جاری کیا جائے گا۔

پابندی برقرار رہنے کی صورت میں بھارتی حکومت نے اگر ایئر لائنز کے مطالبات کے مطابق خصوصی مدد نہیں کی تو انہیں آپریشن برقرار رکھنے کیلئے غیر معمولی اور بڑے فیصلے کرنا پڑ سکتے ہیں۔