Aaj TV - Pakistan

بجٹ پر آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا، عوام کو بھی ریلیف دیں گے، احسن اقبال
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجٹ پر آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، مسلح افواج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔  عوام کو بھی ریلیف دیں گے۔ بھارتی آبی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے دیا میر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کریں گے۔ ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری ہونگے ۔ ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے قومی اتحاد متاثر ہو۔

وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال سے انجنیئرز کی سیکرٹری جنرل آئی ای پی امیر ضمیر کی قیادت میں وفد نے ملاقات  کی۔ احسن اقبال مے انجنیئرز کے لئے بجٹ میں مطالبات شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے احسبن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے بانی کی پالسیوں کی وجہ سے تنہا رہی گئی ہے۔ آج جب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندار کارکردگی پر سراہا جارہا تھا، اس پر بانی پی ٹی آئی کا ردعمل  مثبت نہیں تھا۔

وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے ۔ بجٹ پر آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں، عوام کو ریلیف دیں گے ۔ ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے قومی اتحاد متاثر  ہو۔  دیا میر بھاشا ڈیم  سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کریں گے، تاکہ بھارت فائدہ نہ اٹھائے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جنگ جیتنے پر قوم متحد اور جذبہ بلند ہوا ہے۔ بھارت کی ابی جارحیت کا مقابلہ  کرنے کے لئے ہم دیا میر بھاشا ڈیم سمیت تمام منضوبے کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے۔