Aaj TV - Pakistan

سبی : قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق، 28 زخمی
سبی کے قریب دوسا کے مقام پر قومی شاہراہ پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں تیز رفتاری کے باعث ایک مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 28 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کوچ صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ دوسا کے مقام پر تیز رفتاری اور ممکنہ طور پر ڈرائیور کے قابو کھونے کے باعث الٹ گئی۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے۔

حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم پولیس اور مقامی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتِ حال کو قابو میں کیا۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ ابتدائی رپورٹ میں تیز رفتاری کو حادثے کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے۔