Aaj TV - Technology

پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا
پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی دنیا میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اعلان کر دیا۔

اس اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے عالمی سطح کے ایونٹ بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا۔

بلال بن ثاقب نے اس موقع پر کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پاکستان-بھارت حالیہ کشیدگی میں امن قائم رکھنے کی کوششوں اور کرپٹو کرنسی کو اپنانے کے عالمی رجحان میں کردار کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاکستان کا ڈیجیٹل انقلاب: بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص

پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے مزید  کہا ہے کہ پاکستان اب محض ایک جغرافیائی حدود والا ملک نہیں، بلکہ ایک ڈیجیٹل تحریک میں ڈھل چکا ہے، جس کی قیادت ملک کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان تیار ہے، اور آگے بڑھنے کو بے تاب ہے۔ ہم ماضی کے اسیر نہیں بلکہ مستقبل کے معمار ہیں۔ انہوں نےکہا کہ میں وزیربن کرنہیں،نئی نسل کی آوازبن کر آیا ہوں۔

گھر بیٹھے کرپٹو مائننگ کیسے کی جائے، کونسا ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر درکار ہے؟ طریقہ جانئے

بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ پاکستان اب صرف ایک کنزیومر مارکیٹ نہیں رہا، بلکہ عالمی بلاک چین انقلاب کا مرکزی اسٹیشن ہے۔

بلال بن ثاقب نےاس موقع پر کہا کہ حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے 2000 میگاواٹ بجلی مختص کی جائے گی، تاکہ بلاک چین اور کرپٹو انڈسٹریز کو توانائی کی مطلوبہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔