Aaj TV - Pakistan

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے مذکورہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کریں گے جبکہ درخواستوں پر سماعت 5 جون ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے کیس مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 15 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔

عدالت عالیہ نے سزا معطلی کی درخواستیں آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

واضح رہے کہ 17 جنوری 2025 کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید اور ان کی اہلیہ مجرمہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر عمران خان کو مزید 6 ماہ جب کہ بشریٰ بی بی کو 3 ماہ کی قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔