Aaj TV - Pakistan

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع لورالائی اور ضلع کیچ میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی ایجنٹ دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 مئی کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی ایجنٹ دہشت گرد تنظیم فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع لورالائی میں فتنہ الہندستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 بھارتی ایجنٹ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

ضلع لورالائی میں ہلاک بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو ہونے والی کارروائیوں میں ملوث تھے، ان واقعات میں 30معصوم شہریوں کی شہادتیں ہوئیں تھیں، ہلاک بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ان کا تعاقب جاری تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسرا آپریشن ضلع کیچ میں کیا گیا جہاں ایک اور دہشت گرد ہلاک ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے وطن عزیز سے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے غیر متزلزل  قومی عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی

وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔

وزیرِاعظم نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں کی پزیرائی کی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ بھارتی پراکسیوں کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے افواج پاکستان شب روزمصروف ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔