Aaj TV - Pakistan

سندھ کابینہ کا بجٹ پر غور، نئی اسکیمیں شامل کرنے کی تجویز
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی، نئی ترقیاتی اسکیموں اور سماجی تحفظ کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبے شامل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، سندھ کابینہ کے ارکان نے اجلاس میں نئے بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات کم کرنے، لوکل گورنمنٹ  کو مزید مستحکم، ڈیجیٹل کیش ٹرانسفرکو متحرک کرنے، سالڈ ویسٹ مینجمٹ کو مزید اضلاع  تک  وسعت دینے اور سندھ حکومت کو بجلی کے لیے سولر سسٹم کو مستحکم کرنے کی تجاویز پیش کیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر میں کابینہ ارکان  سے آئندہ بجٹ پر مشاورت  کرنا چاہتا ہوں ہر ضلع سے بجٹ تجاویز لی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں کوئی نئی اسکیم  نہیں لی گئی تھی، آئندہ بجٹ میں نئی اسکیمیں بھی شامل ہوں گی۔ نئی اسکیموں میں پانی، نکاسی، سولر، تعلیم، صحت ، زراعت اور صنعتی ترقی، سیلاب متاثرین  کی بحالی، اسکولوں اور اسپتالوں  کی مرمت جاری رہے گی اور پبلک پرائیویٹ  پارٹنرشپ  پر بھی نئے پراجیکٹس  شروع کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ غربت کے خاتمے  اور سماجی تحفظ کو نئے بجٹ میں اہمیت دیں گے، اسپتالوں  کے آلات  اور اُن کی  مزید بہتری کے لیے بجٹ رکھا جائے گا، کراچی میں ٹرانسپورٹ  کے چند پراجیکٹس مکمل کریں گے جبکہ مختلف اضلاع میں بس اسٹینڈز  کی تعمیر کے پروپوزل شامل ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ دیکھتے ہیں وفاق  کتنے فنڈز دینے کا عندیہ  دیتا ہے، صوبائی ریونیو کے ہدف کے مطابق  نیا بجٹ فائنل  کریں گے۔ عید کے بعد مزید اجلاس کر کے تجاویز کو حتمی شکل دیں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیر، چیف سیکریٹری اور متعلقہ سیکریٹریز شریک ہوئے۔