Aaj TV - Pakistan

جعلی انکاؤنٹر پر 2 پولیس افسران کو اے ٹی سی راولپنڈی نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا
اے ٹی سی راولپنڈی نے 2 پولیس افسران کو جعلی انکاؤنٹر پرشوکاز نوٹس جاری کر دیا۔  عدالت نے دونوں پولیس افسران کو 2 جون کو طلب کر لیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ایچ او روات اور انویسٹیگیشن افسر صدر سرکل کو جعلی انکاونٹر شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں پولیس افسران کو 2 جون کو طلب کرلیا۔

روات پولیس نے چند روز قبل خطرناک منشیات فروش واحد عرف واحدی کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ عدالت کو سوشل میڈیا اور پریس سے معلوم ہوا آپ نے ملزم کو جعلی انکاونٹر میں ہلاک کیا ہے۔

نوٹس کے مطابق ملزم کا جعلی انکاونٹر آپ اور آپ کے سینئرز سی پی او اور ایس ایس پی آپریشنز کی ملی بھگت سے کیا گیا ہے، بدقسمتی سے کسی بھی شہری کو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کرنا روایت بن چکی ہے۔

نوٹس میں بتایا گیا کہ ملزمان کو جعلی انکاونٹرز میں مارنا عدالتی نظام پر طمانچہ ہے، ملزم کا انکاونٹر ہی کرنا تھا تو یہ کام عدالت کا سہارا لئے بغیر کیا جاسکتا تھا، ملزم کے غیر ضمانتی وارنٹ حاصل کرکے آپ نے جعلی انکاونٹر کو قانونی رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔