Aaj TV - Pakistan

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے دھاندلی کا الزام عائد کردیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں الیکشن کے دوران تھپے لگائے جارہے ہیں، پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، ن لیگ کے لوگ اندر ہیں، پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہورہی ہے، ہمارے پاس دھاندلی کے فوٹیجز موجود ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں، سیالکوٹ ضمنی انتخابات میں مینڈیٹ پرڈاکہ مارا گیا تو عوام سڑکوں پرنکلیں گے، ضمنی الیکشن کے موقع پر تحریک انصاف کے ورکروں اور کارکنوں پر تشدد کیا گیا، انہیں  ڈرایا دھمکایا گیا اس کے باوجود لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن کے موقع پر کوئی چیک اینڈ بیلنس پالیسی نظر نہیں آئی، جو ہیلپ لائنز دی گئی تھیں انہیں صبح سے ہی مصروف رکھا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مدت مکمل ہونے کے باوجود براجماں چیف الیکشن کمشنر کیا کررہے ہیں؟۔

اس سے قبل، پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ سیالکوٹ میں الیکشن کے دوران کئی چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں، اور پیپلز پارٹی پھر سے عروج کی جانب بڑھ رہی ہے۔

سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ن لیگ کی بدمعاشی کسی صورت قابل قبول نہیں، ن لیگ کو تو شام کو فارم 47 کے ذریعے نتائج ملنے ہوتے ہیں، متراں والی پولنگ اسٹیشن پر سنگین بے ضابطگیاں رپورٹ ہو رہی ہیں اور لیگی کارکن عوام کو ہراساں کر رہے ہیں۔

بعد ازاں، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ سمڑیال ضمنی الیکشن مسلم لیگ (ن)بڑے مارجن سے جیتے گی، پنجاب کے عوام مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما حنا ارشد کو برتری حاصل ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط گھمن دوسرے نمبر پر ہیں۔