Aaj TV - Pakistan

ملک میں گدھوں کی تعداد بڑھ گئی، مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟
ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا، رواں سال 1 لاکھ 9 ہزار اضافے سے ملک میں گدھوں کی تعداد  بڑھ کر 60 لاکھوں 47 ہزار ہوگئی۔

ادارہ شماریات نے ملک میں مختلف جانوروں اور مویشیوں کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد مزید 1 لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی ہے، جس کے بعد گدھوں کی مجموعی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھوں 47 ہزارہوگئی۔

دستاویز کے مطابق ملک میں ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا، جس کے بعد بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہوگئی۔

ادارہ شماریات کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ 88 ہزار کا اضافہ ہوا، جس کے بعد  بھیڑوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 31 ہزار سے بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار ہوگئی۔

اسی طرح ملک بھر میں بکریوں کی تعداد میں 23 لاکھ 58 ہزار کا اضافہ ہوا، جس کے بعد بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 70 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ کر 8 کروڑ 93 لاکھ 93 ہزار ہوگئی۔

دستاویز کے مطابق ملک میں اونٹوں کی تعداد میں 14 ہزار کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ کر 11 لاکھ 77 ہزار ہوگئی۔

ادارہ شماریات کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گھوڑوں کی تعداد میں ایک ہزار اور خچروں کی تعداد میں 3 ہزار کا اضافہ ہوا، جس کے بعد گھوڑوں کی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار ہے۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک سال میں مویشیوں کی تعداد میں 21 لاکھ 71 ہزار کا اضافہ ہوا اور مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ11 ہزار ہوگئی۔