Aaj TV - Pakistan

اعلیٰ عسکری حکام کا مختلف جامعات کا دورہ، طلبہ و اساتذہ سے ملاقاتیں، قومی ترقی اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر زور
ملک کے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کے دورے کے دوران اعلیٰ عسکری حکام نے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقاتیں کیں اور نوجوان نسل کو قومی یکجہتی، ترقیاتی منصوبوں اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کیا۔

منگلا، ملتان، لاہور، کراچی، کوئٹہ، گوجرانوالہ اور بہاولپور کے کور کمانڈرز نے جامعات کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستوں میں ملکی سلامتی، جدید ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور تعلیمی ترقی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی۔

کورکمانڈرز نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے روشن مستقبل میں فعال کردار ادا کریں اور سوشل میڈیا پر افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا مؤثر جواب دیں۔ کور کمانڈر لاہور نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کو قوم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کی علامت قرار دیا، جبکہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں جدید علوم کی اہمیت پر زور دیا۔

لاہور میں طلبہ کی تیار کردہ ’معرکۂ حق‘ سے متعلق پینٹنگز کی نمائش کا مشاہدہ بھی کیا گیا۔ کورکمانڈر کراچی نے طلبہ کو قوم کا ضمیر اور کل کے معمار قرار دیا اور کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سلامتی، وقار اور قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

کوئٹہ میں کورکمانڈر نے کوئٹہ کالج آف میڈیکل سائنسز اور نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان کی ترقی، زمینی حقائق اور مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ طلبہ و طالبات کے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دیے گئے۔

کورکمانڈر گوجرانوالہ نے طلبہ کو قومی یکجہتی، حب الوطنی اور ذمہ دار شہری بننے کا پیغام دیا، جبکہ کورکمانڈر بہاولپور نے معرکۂ حق کو افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی اتحاد کا مظہر قرار دیا۔

ان ملاقاتوں میں وائس چانسلرز، پرنسپلز، ڈینز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور نوجوان نسل نے عسکری قیادت سے ملاقات کو نہایت حوصلہ افزا اور رہنمائی کا باعث قرار دیا۔