Aaj TV - Pakistan

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، عوام میں تشویش کی لہر
کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے علی الصبح دو مختلف اوقات میں ریکارڈ کیے گئے۔

پہلا زلزلہ صبح 4 بج کر 46 منٹ پر آیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 2 کلومیٹر تھی، جبکہ مرکز ڈی ایچ اے کے جنوبی علاقے میں واقع تھا۔

دوسرا زلزلہ صبح 8 بج کر 32 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 1.5 تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے اور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

ماہرین ارضیات کے مطابق اس نوعیت کے زلزلے زیر زمین معمولی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتے ہیں اور ان سے عمومی طور پر کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔ تاہم شہریوں کو قدرتی آفات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یکم جون سے اب تک کراچی میں زلزلے کے یہ 32ویں جھٹکے ہیں۔