Aaj TV - Pakistan

وزیراعظم شہبازشریف کے سیاسی رہنماؤں سے رابطے، عید الاضحیٰ کی مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے عید الاضحیٰ کے دوسرے روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ، اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے۔

وزیراعظم نے تمام رہنماؤں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے ساتھ گفتگو میں شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کے لیے بھی عید مبارک کا پیغام دیا اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

رابطوں کے دوران وزیراعظم نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ سیاسی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔