Aaj TV - Pakistan

ناراض بیوی کو منانے سسرال جانے والا نوجوان مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کردیا گیا
سندھ کے شہر خیرپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو بچوں کے باپ کو اس کے سسرال میں مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔ مقتول سجاد خاصخیلی گاڑھی پل کا رہائشی تھا اور ناراض بیوی کو منانے کے لیے سسرال گیا تھا، جہاں مبینہ طور پر اسے زہر دیا گیا۔

ورثاء کے مطابق سجاد کے بیوی اور سسرالیوں سے اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔ مقتول کی بہن نے الزام عائد کیا ہے کہ سسرالیوں نے اُس کے بھائی کو زہر دیا۔ واقعے کے بعد مقتول کی بیوی اور دیگر نامزد ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔

افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تاہم 24 گھنٹے بعد پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے جبکہ ورثاء نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔