Aaj TV - Sports

سکندر رضا نسلی تعصب کا شکار، ہرارے میں مقامی کرکٹ کوچ معطل
پاکستانی نژاد زمبابوین کرکٹر سکندر رضا نسلی تعصب کا نشانہ بن گئے۔ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں رینبو کرکٹ کلب کے ایک کوچ نے ان کے خلاف نسلی بنیادوں پر نامناسب جملے کسے، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ کوچ کو معطل کر دیا گیا۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ  کے مطابق سکندر رضا نے رینبو کلب کے کوچ بلیسنگ کے خلاف باضابطہ شکایت درج کروائی تھی ، جس میں انہوں نے کوچ پر نسلی طعنے دینے کا الزام عائد کیا۔ واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کوچ کو معطل کر دیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

کرکٹ ماہرین اور سابق کھلاڑیوں نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ جیسے عالمی کھیل میں نسلی تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے اور ایسی حرکات کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔