Aaj TV - Business & Economy

وفاقی بجٹ : کراچی بلک واٹر سپلائی منصوبے کیلئے 8 ارب 20 کروڑ مختص کرنے کی تجویز
وفاقی بجٹ  میں کراچی کیلئے اہم ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق کراچی بلک واٹر سپلائی منصوبے کیلئے 8 ارب 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کا مقصد شہر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی بہتر بنانا ہے۔

اسی طرح کراچی کے صنعتی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں، تاکہ انڈسٹریل ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے اور تجارتی سرگرمیوں میں سہولت ہو۔

وفاقی بجٹ میں شہر کے اہم ترین اور تاخیر کا شکار کے-4 منصوبے کیلئے بھی 9 ارب 40 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جس کا مقصد کراچی کو طویل مدتی بنیادوں پر پانی کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو ریلیف ملے گا اور معیشت کو تقویت حاصل ہوگی۔