Aaj TV - Pakistan

وفاقی بجٹ عوام کے لیے ڈراؤنا خواب ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
خیبرپختونخوا کے سابق مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی بجٹ پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے جعلی حکومت کا جعلی ریلیف قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کو فارم 47 کی طرز پر محض دکھاوے کا ریلیف دیا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ مہنگائی کی موجودہ شرح کے مقابلے میں تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ  کے مترادف ہے۔ انہوں نے بجٹ کو غریب عوام کے لیے ایک ڈراؤنا خواب  قرار دیا اور کہا کہ پٹرول اور بجلی پر ٹیکسوں میں اضافہ مہنگائی کے ایک نئے طوفان کو جنم دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اثر فوری طور پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑتا ہے، جس سے عوام کی مشکلات دوچند ہو جاتی ہیں۔ مزید برآں، حکومت کی جانب سے توانائی کے متبادل ذرائع جیسے سولر پینلز پر بھی ٹیکس عائد کر دینا قابل افسوس ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا، اب سولر پینلز بھی غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ مہنگی ترین بجلی، طویل لوڈشیڈنگ، اور متبادل ذرائع پر ٹیکس عوام جائیں تو کہاں جائیں؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بجٹ غریب عوام کا نہیں بلکہ شریف خاندان کے بزنس ونگ کا بجٹ لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ یہ بجٹ جاتی امرا یا لندن کے مے فئیر اپارٹمنٹ میں پیش کیا جاتا۔