Aaj TV - Pakistan

پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق قرارداد جمع
پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق قرارداد جمع کرادی گئی جبکہ قرارداد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے جمع کرائی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے، ایڈ ہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی کی جانب سے جمع کروائی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ موجودہ شدید مہنگائی اور معاشی دباؤ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری معقول اضافہ کیا جائے، حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے سابقہ ایڈ ہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے۔

قرارداد کے متن کے مطابق ملازمین کو ملنے والے ہاؤس رینٹ الاؤنس کو غیر منجمد کیا جائے، ملازمین کے لیے موجودہ کرایوں کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق دوبارہ مقرر کیا جائے، مستقبل میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں باقاعدگی سے نظرثانی کی جائے۔