Aaj TV - Pakistan

رکشے کو ٹکر مارنے والی ڈبل کیبن گاڑی ڈی آئی جی اظفر مہیسر کی نکلی
کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب ایک رکشے کو ٹکر مارنے والی ڈبل کیبن گاڑی ڈی آئی جی اظفر مہیسر کی نکلی۔

تفصیلات کے مطابق کریم اباد کے قریب ایک ڈبل کیبن گاڑی نے رکشے کو ٹکر مار کر بہت نقصان پہنچا دیا تھا، گاڑی کے بارے میں اب معلوم ہوا ہے کہ وہ سندھ پولیس کے ڈی آئی جی اظفر مہسر کی ملکیت ہے،  جو اس وقت ان کے بیٹا حاشر مہیسر چلا رہے تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے رکشہ خالی تھا اور اس میں کوئی سوار موجود نہیں تھا، جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی موبائل ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد شہری بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہوگئے اور مشتعل ہو کر گاڑی میں موجود ڈرائیور کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔

صورتحال سنگین ہونے پر ڈی ایس پی عزیز آباد پولیس فورس کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور حالات کو قابو میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور قانونی کارروائی متعلقہ ضوابط کے تحت کی جائے گی۔