Aaj TV - Pakistan

رواں سال ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے کے خواہش مند طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2025 کا نیا نصاب جاری کردیا، ایم ڈی کیٹ کا نیا نصاب پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا گیا جبکہ ایم ڈی کیٹ امتحان ستمبر کے آخری یا اکتوبر کے پہلے اتوار کو متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے کے خواہش مند طلبا کے لیے نصاب کے حوالے سے بڑی خبر آگئی۔

پاکستان میڈیکل اور ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2025 کا نیا نصاب جاری کردیا، ایم ڈی کیٹ کا نیا نصاب پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا گیا ہے۔

یہ نیا نصاب آئندہ ایم ڈی کیٹ امتحان کے لیے بنیادی فریم ورک کے طور پر کام کرے گا، ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان ستمبر کے آخری اتوار یا اکتوبر کے پہلے اتوار کو منعقد ہو گا تاہم حتمی تاریخ چند روز میں داخلہ دینے والی جامعات سے مشاورت اور کونسل کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔

نئے نصاب میں 5 اہم مضامین شامل ہیں جن میں حیاتیات، کیمیا، طبیعیات، انگریزی اور منطقی استدلال شامل ہیں، پیپر میں 180 ایم سی کیوز شامل جس کا دورانیہ 3 گھنٹے ہوگا۔

سوالات کی تقسیم 15 فیصد آسان، 70 درمیانی اور 15 فیصد مشکل پر مشتمل ہو گی۔

صدر پی ایم  اینڈ ڈی سی  پروفیسر رضوان تاج کا کہناتھا کہ منفی مارکنگ نہیں ہوگی امتحان مکمل ایم سی کیوز پر مبنی ہو گا،  میڈیکل میں داخلے کے لیے 55  فیصد اور ڈینٹل کے لیے 50 فیصد نمبرز لازمی ہوں گے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی نے سوالاتی بینک تیار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے، نیا نصاب تعلیمی ماہرین، بورڈز اور جامعات کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

پروفیسر رضوان کا کہنا تھا کہ نصاب میرٹ اور شفافیت کو فروغ دے گا، امیدوار پی ایم اینڈ ڈی سی ویب سائٹ باقاعدگی سے اپ ڈیٹس چیک کریں۔