Aaj TV - Pakistan

پنجاب حکومت کی آگاہی مہمات اور اشتہارات کو قانونی تحفظ دینے کی تیاری
پنجاب حکومت نے آگاہی مہمات اور اشتہارات کو قانونی تحفظ دینے کی تیاری کرلی، حکومت کی جانب سے ’’عوامی آگاہی و معلومات ترسیل بل 2025‘‘ آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے اپنی آگاہی اور تشہیری مہمات کو قانونی تحفظ دینے کے لیے ”عوامی آگاہی و معلومات ترسیل بل 2025“ تیار کر لیا۔

بل کی کاپی آج نیوز نے حاصل کر لی اور بل آج ہی پنجاب اسمبلی میں پیش کرکے منظور کروائے جانے کا امکان ہے، بل کی فوری منظوری کے لیے قاعدہ 234 کے تحت اسمبلی قواعد معطل کیے جائیں گے۔

بل کے متن کے مطابق، حکومت کا مجوزہ قانون عدالتوں کے فیصلوں پر حاوی ہوگا، بل کی منظوری کے بعد حکومتی تشہیر عدالتوں میں چیلنج نہیں ہو سکے گی، تشہیری مواد سے متعلق کسی بھی شکایت کو صرف ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) کو دائر کیا جا سکے گا، بعد از بل منظوری صرف اندرونی تحقیقات کا اختیار ہوگا۔

بل کے نفاذ کے بعد یکم جنوری 2024 سے جاری تمام اشتہاری مہمات کو قانونی تحفظ حاصل ہو جائے گا، قانون کے تحت حکومت کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی عوامی منصوبے کو عوامی آگاہی مہم کا حصہ بنائے، ان منصوبوں کو مخصوص نام دے اور ان کی باقاعدہ تشہیر کرے۔