Aaj TV - Pakistan

وزیراعظم کی اماراتی صدر سے ملاقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے، جس میں  سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعاون مزید مستحکم بنانے پر گفتگو ہوئی جبکہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات  کے سرکاری دورے کے دوران یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے بھائی چارے پر مبنی تعلقات، جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور قریبی تعاون کی تاریخ پر استوار ہیں، کو اجاگر کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اہم شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے خطے میں امن، مذاکرات اور استحکام کے فروغ میں متحدہ عرب امارات کے مثبت کردار کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز اور تمام سطحوں پر جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور علاقائی امن اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کی لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی شرکت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی مؤثر موجودگی اور شرکت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق  اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا  لندن ٹیک ویک 2025 میں بھرپور شرکت سے پاکستان کو ایک آگے بڑھتے ہوئے  ملک کی حیثیت حاصل ہوئی  ہے جو ٹیکنالوجی، اختراعات اور نوجوانوں کی دنیا کے ساتھ منسلک ہونے کی صلاحیت کو بروئے کار لا رہا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے اہم پلیٹ فارم پر ہماری موجودگی ہمارے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل فوٹ پرنٹ اور عالمی اہداف کی عکاسی کرتی ہے، میں وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ، ، ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور ہمارے ٹیک انٹرپرینیورز کو پاکستان کا وژن بھرپور انداز میں پیش کرنے پر سراہتا ہوں۔

انہوں نے کہا جیسا کہ ہم ایک علم کی بنیاد پر  معیشت کی جانب اپنے سفر کو تیز تر کررہے ہیں،  ہماری حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے، ڈیجیٹل تبدیلی اور اس سے متصل عالمی تعلقات  کے لئے پر عزم ہے، پاکستان کا ٹیک مستقبل روشن ہے! انشاءاللہ