Aaj TV - World

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران  پر اسرائیل کے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے کو مزید کشیدگی کی طرف نہ دھکیلیں۔

انتونیو گوتریس نے جاری بیان میں کہا کہ ایران اور اسرائیل گہرے تنازع کی طرف بڑھنے سے گریز کریں، اور ایسی صورتحال پیدا نہ کریں جس کا خطہ متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی نازک حالات سے گزر رہا ہے، اور مزید کسی کشیدگی سے علاقائی و عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ خطے کو کسی بھی نئی جنگ یا غیر یقینی صورتحال میں دھکیلنے سے گریز کیا جائے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے یہ ردعمل ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے بعد خطے میں شدید تناؤ پایا جا رہا ہے۔ عالمی برادری بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔