Aaj TV - Pakistan

پنجاب میں غیرمعیاری پٹرول اور ڈیزل کی چیکنگ کا سخت نظام لاگو
پنجاب بھر میں غیر معیاری پٹرول اور ڈیزل کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اب صرف اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کے منظور شدہ معیار کا ایندھن ہی فروخت کیا جا سکے گا۔

اس ضمن میں پنجاب حکومت نے سخت چیکنگ کا نظام نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) کو فیول کا معیار چیک کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ جو پٹرول پمپ یا ڈیزل فراہم کرنے والی کمپنیاں غیرمعیاری ایندھن فروخت کرتی پائی گئیں، ان پر سخت سزائیں اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فیول کا معیار یقینی بنانا عوامی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں سموگ اور سانس کی مہلک بیماریوں کی بڑی وجہ ہے، اور اس کی روک تھام صرف معیاری ایندھن کے استعمال سے ہی ممکن ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ شہریوں کی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔