Aaj TV - Pakistan

تعصب کی عینک اتار کر پنجاب اور خیبرپختونخوا کا موازنہ کریں، بیرسٹرسیف
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی وزیر عطا تارڑ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ان شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ وفاقی وزیر کو تعصب کی عینک اُتار کر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیم و صحت کے شعبوں کا موازنہ کرنا چاہیے، تاکہ انہیں شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو۔

انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پلس کے تحت 44 لاکھ شہری مفت طبی سہولتیں حاصل کر رہے ہیں، جس میں گردے، جگر، بون میرو اور کوکلئیر ٹرانسپلانٹ جیسے مہنگے علاج شامل ہیں۔ صحت کا بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد بڑھا کر 232 ارب روپے سے 276 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بھی نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ تعلیمی بجٹ 11 فیصد بڑھا کر 327 ارب روپے سے 363 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ سال 16 ہزار اساتذہ بھرتی کیے گئے ہیں، جبکہ اس سال اسکول سے باہر بچوں کی انرولمنٹ کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جامعات کا بجٹ بھی 3 ارب روپے سے بڑھا کر 10 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے، اور وفاقی وزیر کو تعصب کی عینک اُتار کر حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے۔