Aaj TV - World

مودی کی ڈھٹائی، پاک بھارت تنازع پر امریکی ثالثی ماننے سے انکار
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کو رد کرتے ہوئے امریکی ثالثی کی پیشکش کو سختی سے مسترد کر دیا۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کے مطابق نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 35 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو میں واضح کیا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کسی تیسرے فریق کی ثالثی کو تسلیم نہیں کرتا اور نہ ہی کرے گا۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ کے مطابق  نریندر مودی نے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے ٹرمپ کو کہا کہ آپریشن سندور تاحال جاری ہے۔

مودی سرکار کا دوغلا چہرہ بے نقاب: گاؤ رکھشا کا راگ، مگر گائے کا گوشت بیچ کر اربوں ڈالر کی کمائی

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا صدر ٹرمپ کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے مودی کی اجازت درکار ہے؟ ترجمان نے جواب دیا کہ صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ ہر ملک کو اپنے مستقبل کا تعین کرنے کا حق حاصل ہے، ہم صرف مدد کی پیشکش کر سکتے ہیں، قبول کرنا متعلقہ ممالک پر منحصر ہے۔