Aaj TV - Pakistan

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا واشنگٹن میں تھنک ٹینکس و میڈیا سے اہم مکالمہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں معروف امریکی تھنک ٹینکس، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور انسداد دہشت گردی سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف کو اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے سینیئر اسکالرز اور اسٹریٹجک امور کے ماہرین سے گفتگو کے دوران علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے اسٹریٹجک نقطہ نظر، سیکیورٹی پالیسیوں ، معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی تفصیلات اور ان کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔

فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور آج بھی امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ علاقائی عناصر بطور ہائبرڈ وارفیئر دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ ایک محفوظ اور پرامن دنیا کے لیے پاکستان کا کردار نہ صرف واضح ہے بلکہ عملی بھی ہے۔