Aaj TV - Pakistan

کراچی میں فقیرہ گوٹھ میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق
کراچی کے علاقے فقیرہ گوٹھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، سات سالہ ننھی صدف مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گئی۔

واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جب علاقے میں موجود پولیس اہلکاروں نے فائرنگ شروع کی، جس کی زد میں آ کر صدف موقع پر دم توڑ گئی۔

جاں بحق بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں نہ کوئی ڈاکو تھا، نہ منشیات فروش، فائرنگ دونوں طرف سے پولیس اہلکار ہی کر رہے تھے۔

صدف کے نانا نے الزام عائد کیا کہ فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار نشے کی حالت میں تھے، ان میں سے ایک وردی میں جبکہ باقی سادہ لباس میں ملبوس تھے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ معمول بن چکی ہے اور اکثر شہریوں کو اس سے خطرات لاحق رہتے ہیں۔

واقعے کو 24 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، مگر تاحال سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا اور مؤقف دینے سے بھی انکار کر رہی ہے۔

اہل خانہ اور اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔