Aaj TV - Pakistan

اسپیکر قومی اسمبلی کا کفایت شعاری کا مظاہرہ، 3 ارب واپس قومی خزانے میں جمع
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کفایت شعاری کا مثالی اقدام اٹھاتے ہوئے مالی سال 25-2024 کے دوران قومی اسمبلی کے مختص بجٹ سے بچائے گئے 3 ارب روپے قومی خزانے میں واپس جمع کرا دیے۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے لیے  12.7 ارب روپے کا بجٹ مقرر کیا گیا تھا، تاہم مجموعی اخراجات صرف 9.7 ارب روپے تک محدود رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خطیر رقم اسپیکر قومی اسمبلی کی کفایت شعاری مہم کے نتیجے میں بچائی گئی۔ اس مہم کے تحت تمام غیر ضروری اخراجات ختم کر دیے گئے اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد رہی۔ حتیٰ کہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی درخواستوں کے باوجود ان کے لیے بھی نئی گاڑیاں نہیں خریدی گئیں۔

بجٹ پر تجاویز رپورٹ سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا اعتراض، حکومت کی وضاحتیں

اسمبلی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں رواں مالی سال کے دوران کوئی نئی بھرتی نہیں کی گئی، اور غیر ضروری آسامیوں کا خاتمہ کر کے بجٹ میں مزید بچت کی گئی۔ اسپیکر نے پارلیمانی وفود کے غیر ملکی دوروں کو محدود رکھا اور خود بھی صرف انہی دوروں میں شرکت کی جن کے اخراجات میزبان ممالک یا اداروں نے برداشت کیے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بیرون ملک جانے والے پارلیمانی وفود کی تعداد بھی کم سے کم رکھی گئی۔ بچ جانے والی تمام رقم کو 15 مئی سے قبل باقاعدہ قومی خزانے میں جمع کرا دیا گیا۔