Aaj TV - Pakistan

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب میں ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ سیل قائم
وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب میں ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا۔ محکموں سے متعلق شکایات کیلئے خصوصی ہیلپ لائن بھی قائم کیا گیا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہمارا عزم ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب میں ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا۔ محکموں سے متعلق شکایات کیلئے خصوصی ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہمارا عزم ہے۔ عوام محکمہ جیل کے عملے کے نامناسب رویے اور رشوت طلب کرنے پر بھی شکایت درج کراسکیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ کسی جگہ پر بم یا مشکوک اشیاء نظر آنے پر بھی ہیلپ لائن پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ پراوورلوڈنگ اورغیر محتاط ڈرائیونگ کے بارے اطلاع پر فوری کارروائی ہوگی۔

وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ سفر کے دوران مسافر طبی امداد کے لئے بھی ہیلپ لائن پر کال کر سکتے ہیں، سیکیورٹی گارڈ کو مقررہ اجرت سے کم تنخواہ ملنے کی شکایت پر سیکیورٹی کمپنی کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔