Aaj TV - World

قطر میں موجود امریکیوں کو پناہ لینے کا حکم
امریکا نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ جگہوں پر رہنے کی ہدایت کردی۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے امریکی شہریوں کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر وہ احتیاط کی خاطر اپنے گھروں میں رہیں، تاہم اس ہدایت کی کوئی مخصوص وجہ نہیں بتائی گئی۔

یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دائرہ کار کے وسیع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، خاص طور پر اس کے بعد جب امریکا نے اتوار کے روز ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کیے۔ اس کے بعد سے خطے میں موجود امریکی اڈوں پر ممکنہ ایرانی جوابی کارروائی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے اور دیگر امریکی شہریوں کو ”زیادہ احتیاط“ برتنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ  کہ قطر وہ خلیجی ملک ہے جہاں امریکا کے ساتھ سیکیورٹی تعاون سب سے زیادہ منظم ہے۔ دوحہ کے قریب واقع العدید ایئربیس مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کا سب سے بڑا اڈہ ہے، جسے امریکی محکمہ خارجہ نے خطے میں اپنی عسکری حکمتِ عملی کے لیے ”لازمی“ قرار دیا ہے۔