Aaj TV - Pakistan

پی آئی اے کا پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ
ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ائیر بیس پر  حملوں کے بعد قومی ائیرلائن نے پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ کردیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حالات معمول میں آنے کے بعد قومی ائیرلائن کی پروازیں دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔

یاد رہے کہ ایران نے اب سے کچھ دیر قبل  قطر اور  عراق میں امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل فائر کردیے، امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔

ایرانی حملوں کے بعد قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قطر نے پیشگی سکیورٹی اقدامات کے طور پر امریکا کے العديد فوجی اڈے کو خالی کرادیا تھا۔

قطر کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی العدید ائیر بیس کی جانب فائر کیا گیا ایک میزائل تباہ کردیا ہے۔