Aaj TV - Pakistan

پاکستان میں زرعی و غذائی نظام کو موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ بنانے کیلئے کانفرنس کا انعقاد
پاکستان میں زرعی و غذائی نظام کو موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے  کانفرنس  کا انعقاد کیا گیا۔ اسکانفرنس کا مقصد سندھ بھر میں  موسمیاتی تبدیلیوں  اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کو مضبوط بنانا  اور  پاکستان کے کمزور علاقوں میں قدرتی آفات کے خطرے کو کم کرنا تھا۔

چیسوی پاکستان ، ڈبلیو ایچ ایچ ، اور ایف آر ڈی پی کے تعاون سے منعقدہ  کانفرنس میں  حکومت، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی، طبی شخصیات، اقوام متحدہ کے اداروں اور ترقیاتی شعبے کے اہم نمائندوں نے شرکت کی۔

”کلائمیٹ اسمارٹ سلوشنز اور ڈیجیٹل ڈیٹا ریکارڈنگ (DDR) برائے زرعی و غذائی نظام“ کے عنوان سے منعقدہ  کانفرنس میں مقررین کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ پاکستان کے سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات کا شکار صوبوں میں سے ایک ہے۔

مقررین نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی مناسبت سے اسمارٹ زرعی تکنیک کو اپنانے سے آفات کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے،  جبکہ  سندھ کے خطرے سے دوچار اضلاع میں پائیدار دیہی ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

اس دوران چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر نے سندھ  میں ابھرتے ہوئے چیلنجز جیسے کہ درجہ حرارت میں اضافہ، پانی کی کمی اور بے وقت  بارشوں ، سمندری طوفان ، اور کوسٹل ایریاز سے متعلق  تفصیلی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں شدید گرمی اور بارشوں کا کم ہونا بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات   میں شامل ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر  کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے مزاحمت اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔ کم پانی سے کاشت کاری، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ بیج، مٹی کی زرخیزی کو بڑھانے والی تکنیک اور  ڈیجیٹل ڈیٹا ریکارڈنگ  کی افادیت کے ذریعے کسان موسم کی پیشگوئی سے فائدہ اٹھا کر بروقت فیصلے کر سکتے ہیں۔

کانفرنس کے اختتام پر پینل ڈسکشن  میں کلائمیٹ اسمارٹ سلوشنز اور ڈی ڈی آر ایگریکلچر اینڈ فوڈ سسٹم  پر گفتگو کی گئی۔

شرکا کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں نے زرعی شعبے اور خوراک کے نظام کو سخت چیلنجز کا سامنا کروایا ہے۔ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے ”کلائمیٹ اسمارٹ سلوشنز“  اور ”ڈیجیٹل ڈیٹا ریکارڈنگ“ (DDR) جیسے جدید طریقوں کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔