Aaj TV - Sports

شاہ رخ خان کا اپنی ٹیم کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ ، نام بھی سامنے آگئے
بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے لیے 2 پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پی ایل میں شاہ رخ کی فرنچائز ٹی کے آر سے معاہدہ کرنے والے 2 پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد عامر اور محمد عثمان طارق شامل ہیں۔

محمد عامر اس سے قبل بھی  سی پی ایل کے 4 سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ سی پی ایل کے  39 میچز میں 18.09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں حاصل  کرچکے ہیں۔

ڈیتھ اوورز  میں اپنی سوئنگ اور مہارت کے لیے مشہور محمد عامر سےمتعلق امید کی جارہی ہے کہ  وہ  رواں سیزن میں شاہ رخ کی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے بولنگ اٹیک کو مضبوط بناتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک مثال بنیں گے۔

دوسری جانب  آف اسپنر  محمد عثمان پہلی بار ویسٹ انڈین گراؤنڈز میں ڈیبیو کریں گے، عثمان طارق پی ایس ایل 2025 میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ  کرچکے ہیں، انہوں نے پی ایس ایل کے حالیہ سیزن  کے  صرف 5 میچز میں 10 وکٹیں  حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ کیریبین پریمئرلیگ کا میلہ 15 اگست سے 25 ستمبر تک سجے گا۔