Aaj TV - Pakistan

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر باہمی ویزے سے استثنا کا معاہدے طے
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا سے استثنا دینے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے پر دستخط نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے دوران کیے، جو 12 سال بعد ابوظبی میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور ادارہ جاتی تعاون کو گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اجلاس کے دوران ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے، جس سے دو طرفہ تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

نائب وزیراعظم نے اس پیش رفت کو برادرانہ تعلقات کے استحکام اور مستقبل کی شراکت داری کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔