Aaj TV - Pakistan

سپریم کورٹ: ٹیکس دہندگان کی گرفتاری اور ایف آئی آرز غیر قانونی قرار
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ٹیکس دہندگان کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج اور گرفتاریوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ٹیکس واجب الادا ہونے کا تعین اور اپیل کا حق دینا آئینی تقاضا ہے۔

جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ   ایف بی آر کو ایس آراو کے تحت فوجداری کارروائی کا اختیار دینا آئین اور قانون کے منافی ہے۔ بغیر سنے ٹیکس دہندگان کو گرفتار کرنا آئین کے آرٹیکل 4 اور 10-A کی صریح خلاف ورزی ہے۔

سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ  ٹیکس تنازعات کے ابتدائی مرحلے میں فوجداری کارروائی انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے اور ایف بی آر کی جانب سے براہ راست مقدمات درج کرنا اختیارات سے تجاوز ہے۔ قانون کے مطابق پہلے ٹیکس کی واجب الادا رقم کا تعین اور بعد ازاں قانونی طریقہ اختیار کرنا ناگزیر ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک قانونی طریقہ کار کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کا تعین نہ ہو کسی بھی شہری کو صفائی کا حق دیے بغیر مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا۔

یہ فیصلہ ملک میں ٹیکس اصلاحات اور ٹیکس دہندگان کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔