Aaj TV - Pakistan

گھوٹکی کا نوجوان جوڑا پراسرار طور پر بھارت میں ہلاک، لاشیں بارڈر پار راجستھان سے برآمد
سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو کے نواحی گاؤں غلام حسین لغاری سے تعلق رکھنے والے نوجوان جوڑے کی لاشیں بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر سے برآمد ہوئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 17 سالہ روی کمار ولد دیوان اور اس کی اہلیہ بائی ولد گلیو شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں کی لاشیں تقریباً 6 سے 7 روز پرانی ہیں، جنہیں بھارت کی مقامی انتظامیہ نے جیسلمیر کے ریگستانی علاقے سے برآمد کیا۔ جوڑے کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی ان کے آبائی گاؤں میں کہرام مچ گیا، جبکہ والدین اور رشتہ دار غم سے نڈھال ہیں۔

ورثاء کے مطابق روی کمار ایک ہفتہ قبل کسی خاندانی رنجش کے باعث اپنے والد سے ناراض ہو کر گھر سے نکلا تھا۔ اس کے ساتھ اس کی بیوی بائی بھی تھی۔ دونوں کی آخری موبائل لوکیشن پاکستان اور بھارت کی سرحد کے قریب واقع کینجھو کے ریگستانی علاقے میں ریکارڈ ہوئی تھی۔ تاہم یہ جوڑا کس طرح خفیہ طور پر سرحد عبور کر کے بھارت پہنچا، اس بارے میں کوئی واضح معلومات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

نہ صرف سرحد پار کر جانے کا معمہ حل نہیں ہو سکا بلکہ بھارت میں ان کی ہلاکت کی وجوہات بھی ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔