Aaj TV - Sports

پاکستان ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع، کون اِن اور کون آؤٹ ہوگا؟
دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کیے جانے امکان ہے، پاکستان نے بنگلہ دیش میں 3 ٹی ٹونٹی جبکہ ویسٹ انڈیز میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کی تیاریاں جاری ہیں، سیریز کے لیے پاکستان ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹی 20 اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں، بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی بدستور ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ اسپنر سفیان مقیم کو پاکستانی ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

پاکستان نے بنگلہ دیش میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز شیڈول ہیں جبکہ پاکستان ٹی 20 ٹیم کا کیمپ 7 جولائی سے کراچی میں شیڈول ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پیش نظر پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ون ڈے میچز ٹی 20 میں تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے میچز میں تبدیلی کی تجویز کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

معاملات طے پاگئے تو بنگلہ دیش کے ساتھ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے بھی اسکواڈ کا اعلان ہوگا، ون ڈے میچز تبدیل نہ ہوئے تو ون ڈے ٹیم کے اضافی کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔