Aaj TV - Pakistan

پارٹی مشکل دور سے گزر رہی ہے، جنید اکبر رونے دھونے کی بجائے گھر بیٹھ جائیں، بیرسٹر سیف
خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جنید اکبر کو ذمہ داری دی ہے وہ اس کو پورا نہیں کررہے، جنید اکبر کو مشورہ ہے پارٹی مشکل دور سے گزر رہی ہے، جیند اکبر رونے دھونے کے بجائے گھر بیٹھ جائیں۔

مردان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا بانی پی ٹی آئی سے میں اس لیے ملتا ہوں کہ وہ مجھے ملنا چاہتے ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی نہ ملنا چاہیں تو کہہ سکتے ہے کہ وہ مجھ سے ملنا نہیں چاہتے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ جنید اکبر شاید کچھ پریشان ہے، بانی نے انہیں جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اس کو پورا نہیں کر رہے، جنید اکبر کسی پریشانی کی وجہ سے کام نہیں کر پارہے، کام کرنے والے الزمات نہیں لگاتے، جنید اکبر کو مشورہ ہے پارٹی مشکل دور سے گزارہی، جنید اکبر رونے دھونے کے بجائے گھر بیٹھ جائے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ امیر مقام اگر سمجھتے ہیں کہ ان کے بھائی وزیراعلیٰ بنیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے، ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، پارٹی کے تمام ارکین ہمارے ساتھ ہیں، اپنی آئینی مدت پورے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جو آئین کے مطابق ہوگا، صوبائی حکومت اس کو فالو کرے گی، مخصوص نشستوں کا فیصلہ غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو 26 ویں آئینی ترمیم پر خوش ہونا چاہیئے، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ آیا ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سانحہ سوات کی انکوائری جاری ہے، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیں گے، ناجائز تعمیرات اور غیر قانونی مائننگ کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کا بجٹ منظور ہو چکا ہے، اس میں کوئی مسئلہ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا حکومت اور صوبائی اسمبلی کی جانب سے بجٹ کی منظوری کی توثیق کی ہے۔