Aaj TV - Sports

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے 6 کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
جنوبی کوریا میں جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان کے چھ نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ایونٹ کے دوسرے روز پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف ایج کیٹیگریز میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ بوائز انڈر-19 کیٹیگری میں عبداللہ نواز نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے بھارتی حریف کو 3-0 سے شکست دی، تاہم اسی کیٹیگری میں انس علی اور محمد عمیر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انڈر-15 بوائز کیٹیگری میں نعمان خان اور احمد ریان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے اپنے اپنے میچ جیت کر ٹورنامنٹ کے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔

انڈر-13 کیٹیگری میں سہیل عدنان نے بھی کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

گرلز کیٹیگری میں بھی پاکستان کی نمائندگی قابلِ فخر رہی۔ انڈر-15 میں سحرش علی جبکہ انڈر-13 میں ماہ نور علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کھلاڑی فائنل تک رسائی حاصل کر کے ملک کا نام روشن کریں گے۔