Aaj TV - Pakistan

کراچی: سسرالیوں کا بہیمانہ ظلم، داماد کو زندہ جلا دیا
کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں لرزہ خیز واقعے میں سسرالیوں نے داماد آرتھر کو گھر بلا کر زندہ جلا دیا۔ پولیس کے مطابق آرتھر کو اس کی بیوی مشی نے فون کر کے سسرال بلایا، جہاں پہنچنے پر اس کے ساتھ بدترین سلوک کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی نے گیٹ بند کیا اور آرتھر کو گھر میں داخل ہوتے ہی زد و کوب کیا گیا۔ پھر اس کی ساس ثمینہ، دو لڑکوں اور دیگر رشتہ داروں نے اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

آرتھر نے مرنے سے قبل اپنا بیان ریکارڈ کروایا  جس میں خواتین سمیت چھ افراد کو نامزد کیا گیا۔ اس نے ایک ویڈیو ریکارڈنگ میں واقعے کی تمام تفصیلات بھی فراہم کیں۔

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، خاندانی جھگڑا 3 جانیں لے گیا

پولیس کے مطابق شور شرابے پر پڑوسیوں نے آرتھر کو سول برنس سینٹر منتقل کیا، جہاں وہ چند روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آرتھر کے سسر اور چچا سسر کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو بیان کو مرکزی شہادت کے طور پر شامل تفتیش کیا جا رہا ہے۔