Aaj TV - Pakistan

کشمور پولیس کا کچے میں آپریشن، 2 ماہ قبل اغوا ہونے والا بچہ بازیاب
سندھ کے شہر کشمور میں پولیس نے کچے کے علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ہاتھوں 2 ماہ قبل اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کرالیا جبکہ مغوی بچے کی بازیابی پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کشمور کی حدود ذوالفقار شاہ محلہ سے 2 ماہ قبل اغوا ہونے والا 9 سالہ بچہ احد علی چھجن پولیس کی کامیاب کارروائی کے بعد گہیلپور کے کچے کے علاقے سے بازیاب کرا لیا گیا، آپریشن اے ایس پی کشمور محمد عاشر کی سربراہی میں انجام دیا گیا۔

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر شیخ نے بچے کو بازیابی کے بعد اس کے والدین کے حوالے کر دیا، جذباتی مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے جب 2 ماہ بعد احد علی اپنی ماں سے ملا اور بے ساختہ رونے لگا۔

بچے کی بازیابی کی اطلاع پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اہل علاقہ نے پولیس کی کوششوں کو سراہا اور ان کے کردار کو سیکیورٹی کے لیے قابلِ تحسین قرار دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔