Aaj TV - Pakistan

حجرہ شاہ مقیم میں 9 ویں جماعت کی طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 9 ویں جماعت کی طالبہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں 18 ون آر میں نویں جماعت کی طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جہاں 14 سالہ مقدس بی بی کو نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کا نشانہ بنایا، جو 9 ویں جماعت کی طالبہ تھی۔

واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کرکے لاش موسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے مقتولہ کے بھائی ابراش کو شواہد کی بنیاد پر شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کا بھائی واردات میں ملوث ہو سکتا ہے، ابراش نے بیان دیا کہ اس کی بہن موبائل فون پر کسی سے رابطے میں تھی، قتل کا واقعہ غیرت کے نام پر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔