Aaj TV - Pakistan

پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت
پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، پیپلز پارٹی کے وفد نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سید خورشید احمد شاہ، ظاہر شاہ، اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمٰن، مولانا اسعد محمود، زاہد درانی، اسجد محمود اور دیگر شریک تھے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما  سید خورشید شاہ نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سیاسی بیٹھک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارا تعلق ہے اس لیے آئے ہیں، سینیٹ الیکشن ہونے جارہے ہیں جو باتیں پہلے طے تھیں ان پر عمل کریں گے۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے بات ہوئی تھی ہمارا ٹارگٹ 5 سیٹیں ہیں، مولانا کو ایک جنرل اور پیپلز پارٹی کو مخصوص سیٹ ملے گی جس دن ایک بھی ممبر زیادہ ہوا عدم اعتماد آسکتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ ہارس ٹریڈنگ نہ ہو، ہماری کوشش ہے کہ مل کر سینیٹ الیکشن لڑیں، کل بلوچستان میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا،پوری قوم کو ملکر امن لانا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں  21 جولائی کو سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ ہوگی۔