Aaj TV - Technology

نئے آئی فون 17 سیریز کی رونمائی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
ایپل کے صارفین کیلئے اہم خبر آگئی، نئے آئی فونز کب متعارف کروائے جائیں گے؟ امسال آئی فونز میں کیا کچھ نیا ہوگا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔

یوں تودنیا بھر میں متعدد کمپنیاں اسمارٹ فونز تیار کرتی ہیں مگر ایپل کے آئی فونز کو سب سے زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں افراد نئے آئی فونز کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز 9 یا 10 ستمبر کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کروائے جائیں گے۔

ایپل کا نئے ’آئی فون 17 سیریز‘ کی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ

رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 سیریز 7 ماڈلز پر مشتمل ہوگی، جس میں آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس شامل ہیں۔ آئی فون 17 سیریز کے بیک پر کیمرا ڈیزائن کو نمایاں حد تک تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

آئی فون 17 سیریز میں بیک پر سکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ نیا ڈیزائن اپنایا جائے گا۔

آئی فونز کا بیک کیمرا ڈیزائن کافی حد تک گوگل پکسل فونز کے پل (pill) کیمرا بار جیسا ہو جائے گا، اسی طرح فرنٹ کیمرے کے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن میں بھی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی، جبکہ زیادہ فاسٹ میگ سیف چارجنگ اور اے 19 چپس بھی فونز کا حصہ بنائی جائیں گی۔

آئی فون 17 ائیر اس کمپنی کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگا، جو آئی فون 16 پلس کی جگہ لے گا۔ اس فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا، جو ممکنہ طور پر 48 میگا پکسل کا ہوگا۔ درحقیقت اس فون کا ڈیزائن ہی اسے صارفین کیلئے زیادہ پرکشش بنائے گا، ورنہ فیچرز کے لحاظ سے یہ اسٹینڈرڈ ماڈل سے زیادہ خاص نہیں ہوگا۔